Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

شادی کے لیے سارہ علی خان کی انوکھی شرط

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 5 months ago

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی۔

اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی والدہ کی مدد کے بغیر اپنے کپڑوں کے ساتھ میچنگ چوڑیاں پہنے بغیر انٹرویو کیلئے بھی نہیں جاتی ،جب تک میری ماں مجھے بتاتی نہیں ہیں کہ میں سوٹ کے ساتھ کونسی چوڑیاں پہنوں ، میری اوقات نہیں ہے کہ میں اپنی ماں سے دور بھاگ سکوں ، کہیں بھی بھاگ جاﺅں گھر تو وہیں جانا ہے روز۔

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ ان کی ماں روزمرہ زندگی میں ان کی ‘تیسری آنکھ’ ہیں، والدہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گی۔

سارہ نے دوران انٹرویو مذاق میں کہا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو شادی کے بعد ان کے ہی گھر میں شفٹ ہونا پڑے گا۔’میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو میری ماں کے ساتھ رہ سکتا ہے‘۔‘

یاد رہے کہ سارہ علی خان بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کی بیٹی ہیں، سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی 1991 میں ہوئی لیکن 2004 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube