Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

بھارتی اداکارہ کی گاڑی پر مشتعل افراد کا حملہ

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 5 months ago

بھارتی اداکارہ اور پدم شری ایوارڈ یافتہ کنگنا رناوت کی گاڑی کو ہجوم نے گھیر لیا اور حملہ کردیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہندوستان کے صوبہ پنجاب میں ہیں اور سکھ مظاہرین نے کنگنا رناوت کی گاڑی کو روکا ہوا ہے ۔

مظاہرین کنگنا رناوت کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں جبکہ کنگنا رناوت مظاہرین کی ویڈیو بنا رہی ہیں۔

انسٹااسٹوری پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے بتایا کہ بہت سے لوگ میرے نام پر سیاست کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہجوم نے پوری طرح سے میری گاڑی کو گھیر لیا ہے، اگر یہاں پر پولیس نہ ہو ان کو کھلا چھوڑ دیا جائے تو یہ مجھے ماردیں انہیں شرم آنی چاہئے ۔

واضح رہے کہ پنجاب کے کسانوںکیخلاف متنازعہ بیان دینے پر کنگنا رناوت تنقید کی زد میں ہیں، ان کے خلاف ایف آئی آر تک درج کرادی گئی ہے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube