Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

طلاق کی خبروں کے بعد پریانکا کی شادی کی سالگرہ

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 6 months ago

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ شادی کی سالگرہ ماننے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس کی علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں جسے نہ صرف پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بکواس قرار دیا بلکہ خود اداکارہ نے بھی اپنے شوہر کی پوسٹ پر کمنٹ کرکے ان خبروں کو غلط ثابت کیا۔

دراصل پریانکا چوپڑا کی نک جونس سے علیحدگی کی خبروں کی وجہ خود اداکارہ بنیں، جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے آگے سے نک جونس کا نام ہٹا کر صرف پریانکا چوپڑا کردیا جس سے ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ مناکر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروں کو غلط ثابت کردیا اور سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں پریانکا چوپڑا ایک کمرے میں موجود ہے جسے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/p/CW9Chc5hFj3/embed/"]

امریکی گلوکار واداکار نک جونس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ مختصر ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں صرف 3 سال لکھا اور ساتھ دل والا ایموجی بھی بنایا جب کہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اسی ویڈیو کی ایک تصویر شیئر کی۔

یاد رہے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے دسمبر 2018 کو شادی کی تھی،ان کی شادی ہندو رسم ورواج اور عیسائی عقیدے کے مطابق ہوئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube