Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

بھارتی اداکار نے مرنے کےبعد 4افراد کی آنکھیں روشن کردیں

SAMAA | - Posted: Nov 2, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Nov 2, 2021 | Last Updated: 7 months ago

چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے ساؤتھ انڈین اداکار پنیت راج کمار کی آنکھیں بینائی سے محروم افراد کو عطیہ کردی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زندگی میں سماجی کاموں میں پیش پیش رہنے والے آنجہانی اداکار کی آنکھوں سے 4 افراد کی بینائی واپس آئی جن میں 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں تاہم اسپتال انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اداکار کی آنکھیں ایڈوانس ٹیکنالوجی کے تحت چار افراد کو عطیہ کی گئیں، اس تکنیک کے تحت آنکھ کے کورنیا کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جس کے بعد اس کا ہر حصہ مختلف مریضوں کو عطیہ کردیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار پنیت راج کمار جِم میں ورزش کے دوران اچانک گرپڑے تھے جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو منتقل کیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube