Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کبریٰ خان ‘ پاکستان کی بہترین درآمد ‘ہیں

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2021 | Last Updated: 8 months ago
Posted: Sep 28, 2021 | Last Updated: 8 months ago

معروف سیلیبرٹیزکی سالگرہ کا مداحوں اورفالوورزکوانتظاررہتا ہے کیونکہ اس موقع پر وہ اپنی پسندیدہ شخصیات کی تصاویرسے لطف اندوزہونے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بھی جانتے ہیں کہ شوبزستارے آپس میں ایک دوسرے کوکس طرح سے دیکھتے ہیں۔

یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ شوبزکوخیرباد کہنے والی اداکارہ عائشہ خان ، سب کی پسندیدہ کبریٰ خان کی بہترین دوست ہیں۔

عائشہ کی سالگرہ پرکبریٰ نے انہیں ، “میری ببو، میری روح کی ساتھی، میری عائشہ ” کہتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد میں اپنی دوست کیلئے بھرپور خوشیوں کی دعا کی۔

عائشہ کے بہت سے مداح اب جانتے ہیں کہ ان کا نک نیم ‘ ببو ‘ ہے لیکن جواب میں عائشہ نے بھی کبریٰ کے فالوورز کو بتادیا کہ اداکارہ کو وہ ‘ کُبی ‘ کہتی ہیں۔

پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے عائشہ نے لکھا، ‘ کبی، میں تم سے محبت کرتی ہوں ، میری بہن ، میری جان سونے کا دل رکھنے والی میری پیاری تم اپنی نوعیت کی واحد اور پاکستان کیلئے بہترین امپورٹ ہو’۔ (کبریٰ خان لندن میں ہی پلی بڑھی ہیں)۔

عائشہ نے انکشاف کیا کہ وہ کبریٰ کو اپنی دعاوں کمیں ہمیشہ یاد رکھتی ہیں کیونکہ وہ ان کے مہربان اور خوبصورت دل کیلئے فکرمند ہیں جو صرف دینا جانتا ہے۔

انہوں نے کبریٰ کیلئے دُعا کی کہ، ‘ اللہ تمہیں ہربہترین چیز سے نوازے’۔

کبریٰ خان نے اپنےماڈلنگ کیرئیرکاآغاز لندن سے کیا تھا جہاں وہ پیدا ہوئیں اور پلی بڑھیں لیکن ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کہیں بھی کام کرنے کے مقابلے میں پاکستان میں کام کرکے زیادہ لطف اندوز ہوتی ہیں۔ کبریٰ نے بالی ووڈ فلم ویلکم ٹو کراچی میں بھی صلاحیتوں کے جوہردکھائے ہیں۔

انہوں نے فلمی کیرئیرکاآغازپاکستانی کامیڈی اور تھرل فلم نامعلوم افراد سے کیا تھا۔ اداکارہ کے معروف ٹی وی ڈراموں میں سنگ مرمر (2016) ، الف اللہ اورانسان (2017) ، مقابل (2017) ، شادی مبارک ہو (2017) ، اندازستم (2017) اورٹیلی فلم لال (2018) شامل ہیں۔

عائشہ خان جو اب عائشہ عقبہ ملک ہیں، شو بز چھوڑ چکی ہیں لیکن مداح آج بھی ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اوراداکارہ سوشل میڈیا پرانہیں اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔

اپریل 2018 میں پاک فوج کے میجرعقبہ سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی عائشہ نے اس سے قبل ہی شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہہ دیا تھا۔ان کے شوہر میجر عقبہ برطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں جنہیں بہترین قابلیت کی بنیاد پر بحیثیت انسٹرکٹر تعینات کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube