Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

نامناسب تبصرے پراذان سمیع کےجواب نے دل جیت لیے

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 8 months ago
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 8 months ago

گلوکار وموسیقاراذان سمیع خان نے خود پر تنقید کرنے والے شخص کو منطقی اورمہذب جواب دے کرسوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے۔

پاکستان چھوڑکرمارچ 2001 سے وزٹ ویزے پربھارت میں مقیم عدنان سمیع خان بالآخر2016 میں شہریت ملنے کے بعد سے وہیں مقیم ہیں ۔ والد کے اس اقدام پرعدنان سمیع خان کو اکثروبیشتر اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے علاوہ ان کی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھائے جاتے ہیں۔

اذان کی انسٹا پوسٹ پر حال ہی میں ایک صارف نے انتہائی نفرت انگیزتبصرہ کیا جس کا جواب انہوں نے انتہائی تحمل وبردباری سے دیا۔

اپنی تصویر شیئرکرنے پرتبصرے میں صارف نے لکھا، ‘ غدار باپ سے ملنے انڈیا کب جا رہے ہو؟’۔

جواب میں اذان نے لکھا، ‘ اپنے ملک پاکستان سے اپنے والد صاحب سے ملنے کہیں بھی جاوں گا، والد ہیں میرے’۔

گلوکار وموسیقار نے مذکورہ فالوورکو مشورہ دیا ۔ ‘ پُرامن رہیں یار اور پیار پھیلائیں’۔

سخت اور نامناسب الفاظ کے باوجوداتنا مثبت ردعمل دکھانے پر شوبزشخصیات سمیت عام صارفین نے اذان کو سراہا۔

اذان سمیع خان کا شمار پاکستان کے نامورموسیقاروں میں ہوتا ہے انہوں نے فلم ‘پرے ہٹ لو’ اور ‘سپر اسٹار’ کی موسیقی ترتیب دی ہے جبکہ فلم سپراسٹار کا اسکرین پلے بھی اذان نے ہی لکھا ۔

والد اور میرا رشتہ بہت عجیب ہے، اذان سمیع خان

یہ پہلا موقع نہیں کہ اذان سمیع کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا ہو، وہ جلد ڈرامہ سیریل ‘ عشق لا’ میں سجل علی کے ہمراہ اداکاری کرتے ہوئے بھی نظرآئیں گے اور اس حوالے سے خبریں آنے کے بعد رواں سال جولائی میں سُپرماڈل سبیکا امام نے طنزیہ پوسٹ کی تھی کہ مجھے بھی ایسی قسمت چاہیے جہاں پہلے خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہ ہو اورچیزیں پلیٹ میں رکھ کر میرے سامنے آئیں۔

اس سے قبل اداکارمنیب بٹ بھی کہہ چکے ہی کہ اذان سمیع خان اقربا پروری کی پیداوار ہیں۔

اگست 2019 میں دیے جانے والے ایک انٹرویو میں اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ میرا اور والد کا رشتہ بہت عجیب ہے، میری زندگی میں ایک بات بہت واضح ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں ۔ میں ان سے اور ان کے کام سے سیکھنے کی کوشش کرتاہوں، میں ان کا بیٹا ہوں لہذٰا میرا حق نہیں ہے کہ میں ان پر یا ان کے کسی فیصلے پر تبصرہ کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں رہنے کا فیصلہ والد کا تھا اور میں ان کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں لیکن پاکستان میرا گھر ہے اور میری والدہ محب وطن خاتون ہیں۔ میرے والد کی طرح میرے پاس بھی اختیار تھا کہ میں بھارت جاکر اپنا کریئر شروع کروں یا پاکستان میں رہوں تاہم میں نے اپنے ملک پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی۔

عدنان سمیع کی سالگرہ پرنریندرا مودی نے کیا پیغام بھیجا؟

عدنان سمیع خان نے سال 1993 میں پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار سے شادی کی تھی جو صرف 4 سال چل سکی اور سال 1997 میں دونوں نے اپنے راستے الگ کرلیے۔ دوسری شادی 2001 میں عرب خاتون صباح گلادری سے کی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔

اذان کے والد نے تیسری شادی جنوری 2010 میں جرمن نژاد رویا علی خان سے کی ۔ دونوں کی ایک بیٹی مدینہ ہے جس کی پیدائش مئی 2017 میں ہوئی اور اب وہ فیملی کے ہمراہ بھارت میں ہی مقیم ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube