Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پاکستانی مختصرفلم’بھائی’ٹورنٹوانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کیلئےمنتخب

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2021 | Last Updated: 9 months ago
Posted: Aug 19, 2021 | Last Updated: 9 months ago

مختصرپاکستانی فلم ‘بھائی ‘ کوٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں اسکریننگ کیلئے منتخب کرلیا گیا۔

فلم کے ڈائریکٹرحمزہ بنگش ہیں جن کا کہنا ہے کہ میں بطورفلمساز پہلی بار فیسٹول میں شرکت کررہا ہوں، اس سے قبل فیسٹول میں بطور رضاکار خدمات سرانجام دینےوالے حمزہ کا کہنا ہےکہ وہ پاکستان کی مختصر فلمیں یہاں پیش کرنے کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

یہ 2 بھائیوں کی کہانی ہے جن میں سے ایک آٹزم کا شکار ہے اور اسے سماج کے ناروا سلوک کا سامنا یے۔

دونوں یوم آزادی منانے کیلئے باہر جاتے ہیں۔ اسی دوران چھوٹے بھائی کے ساتھ ایک واقعہ پیش آتا ہے جو بڑے بھائی کی کھانے کے ساتھ واپسی کا انتظار کررہاہے۔ بڑا بھائی ریسٹورنٹ کے اندر سے اس کی جدو جہد دیکھ رہا ہے اوراسے ایک چیز کا انتخاب کرنا ہے، اپنے بھائی کی مدد کرے یا اسے نظرانداز کرے۔

فلم ستمبر 2021 میں فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

فلم کی ٹیم سے اظہار تشکر کرنے والے حمزہ نے لکھا ‘ یہ فلم چھوٹی خوشیوں اور روز مرہ کی بہادری سے متعلق ہے جن کاسامنا کراچی والوں کو کرنا پڑتا ہے’۔

ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا انعقاد 9 سے 10 ستمبر تک اونٹاریو میں کیا جارہا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد ممالک کی 100 فیچر، دستاویزی اور مختصر فلمیں پیش کی جائیں گی۔

اس سے قبل بھی پاکستان کی کئی فلمیں اور ڈاکیومینٹریز انٹرنیشنل ایوارڈ کیلئے نامزد کی جاچکی ہیں۔

سرمد کھوسٹ کی فلم ‘زندگی تماشا’ بوسن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ اور دی کم جی سیوک ایوارڈجیت چکی ہے۔اداکارعثمان مختار کی فلم ‘بینچ’ لاس اینجلس میں انڈپینڈنٹ شارٹ ایوارڈز کیلئے نامزد ہوئی جبکہ اسے کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں بھی دکھایا گیا۔

پاکستان میں فتویٰ کلچر کے گرد گھومنے والی عرفات مظہرکی فلم ‘سوائپ’ پاکستان کی پہلی انیمیٹڈ فلم تھی جو انیکی فلم فیسٹول 2021 میں دکھائی گئی۔

اس کے علاوہ سکینہ سموں کی فلم ”انتظار” کا پریمیئر نیویارک کے ہارلم انٹنیشنل فدلم فیسٹول میں ہوا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube