Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

اداکار عمیر رانا پھیپھڑوں کےمرض میں مبتلا، دعاؤں کی اپیل

SAMAA | - Posted: Aug 16, 2021 | Last Updated: 9 months ago
Posted: Aug 16, 2021 | Last Updated: 9 months ago

پاکستانی اداکار عمیر رانا میں پھیپھڑوں کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اداکار عمیر رانا نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو اطلاع دی کہ ان میں پھیپھڑوں کے مرض پلمونری ایمبولزم کی تشخیص ہوئی ہے، یہ پھیپھڑوں کی ایسی بیماری ہے جس میں خون کی ترسیل رک جاتی ہے، زیادہ تر اس بیماری میں دونوں میں سے ایک پھیپھڑا متاثر ہوتا ہے۔

عام طور پر خون کی شریانوں کا مسئلہ خون گاڑھا ہوجانے کے باعث پیش آتا ہے، اس مرض کے نتیجے میں سینے میں شدید درد، سانس لینے میں مشکل سمیت کئی دیگر مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے میں اس تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہوں جب کہ ایکسرے، تین سی ٹی اسکین اور متعدد خون کے ٹیسٹ کروانے کے بعد پتا چلا کہ مجھے ’پلمونری ایمبولزم‘ ہے۔

عمیر رانا نے مداحوں کو اس بیماری سے متعلق تفصیل جاننے کیلئے گوگل سے مدد لینے کا بھی مشورہ دیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زندگی انتہائی مختصر ہے، اس لیے بہتر طریقے سے اپنا خیال رکھا کریں۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube