Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

نورظفرخان کی تصویرکیلئےعائزہ اورحرامانی کی دلچسپ تجاویز

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 10 months ago
Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 10 months ago

اداکارہ نور ظفرخان نے توقع نہیں کی گی کہ کیپشن کیلئے انہیں دوسروں کو زحمت دینے پر بہن سارہ خان سمیت معروف سیلبرٹیز کی جانب سے اتنے دلچسپ مشورے دیے جائیں گے۔

نورنے انسٹا پرہاتھ میں فون پکڑے ہو ئے مسکراتی ہوئی تصویرشیئر کرتے لکھا ‘ کیپشن دینے میں مدد کریں ‘۔

جواب میں شوبزشخصیات سمیت ان کے فالوررز کی جانب سے مفت مشوروں کا ڈھیر لگ گیا۔

نور کی بہن اداکارہ سارہ خان نے لکھا ‘ کیپشن خود سوچو’۔

اداکارہ عائزہ خان نے نور کے کیپشن کیلئے برمحل جملہ لکھا’ جب آپ کا کرش آپ کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کردے ‘۔

یہ مشورہ نور کے علاوہ صارفین کو بھی خوب بھایا اور انہوں نے لائکس سے اپنی پسندیدگی کااظہارکیا۔ نور نے اس کپشن پر ہنستے ہوئے اپنے کرش ٹام ہیڈلسٹن کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ‘مجھے فالو بیک کریں ‘۔

حرامانی نے نور کی دلکش تصویرکیلئے لکھا، تمہارے لیے کیپشن میری نور، ‘مجھ سے زیادہ خوبصورت لڑکی اس دنیا میں ہو ہی نہیں سکتی’۔

ایک مداح کو لگا کہ نور کی یہ مسکراہٹ رشتہ کروانے والی آنٹی کو بلاک کرنے پر ہونی چاہیے توکسی نے لکھا کہ انہیں کوئی چاہنے والا مل گیا ہے۔

نورظفرخان کے مقبول ڈراموں میں بھرم، چھلاوا، اور گستاخ عشق شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube