Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ڈرامہ سیریل نند کی عکس بندی مکمل

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 1 year ago

ڈرامہ سیریل نند کے جلد اختتام پزیر ہونے کی خبر پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اعجاز اسلم نے ڈرامہ کی عکسبندی مکمل ہونے کی خبر سناتے ہوئے تصاویر شیئر کیں ۔

اداکار اعجاز اسلم نے لکھا کہ بلکل ڈرامہ نند کی عکس بندی مکمل ہوگئی اور بہت جلد آپ اختتامی اقساط دیکھیں گے جو بہت دلچسپ ہونگی ، سال 2020 کا طویل ترین اور مقبول ڈرامہ بنانے کیلئے آپ سب کا بہت شکریہ ۔

گزشتہ روز ڈرامے کی 140 ویں قسط نشر کی گئی ہے یہ ڈرامہ پیر تا جمعرات روزانہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے ۔

ڈرامے کی کاسٹ میں منال خان ، شہروز سبزواری، اعجاز اسلم، ایاز سمو، ٹیپو شریف، سنبل انصاری،جویریہ سعود ، مہوش قریشی اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ جبکہ اس ڈرامے کی کہانی ثمینہ اعجاز نے لکھی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube