Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

سنجےلیلابھنسالی لاہورکی”ہیرامنڈی”پرفلم بنائیں گے

SAMAA | - Posted: Jan 8, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 8, 2021 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2152134" align="alignnone" width="800"] کولاج:سماء ڈیجیٹل[/caption]

بالی ووڈ کے کامیاب ترین ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اپنے نئے پروجیکٹ میں پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے ریڈ لائٹ ایریا ہیرامنڈی کو آن لائن پلیٹ فارم پرلارہے ہیں۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سنجے اس پروجیکٹ پرگزشتہ 13 سال سے کام کررہے تھے، یہ ویب فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔

فلم کی کاسٹ کیلئے عالیہ بھٹ کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، اس کے علاوہ دیگر اے کلاس اداکاراوں ایشوریہ رائے، مادھوری ڈکشٹ، دپیکا پڈوکون اورودیا بالن کے ناموں پرغورکیا جارہا ہے۔

بالی ووڈ ہنگامی کے ذرائع کے مطابق ہیرامنڈی کو بڑے پیمانے پرتیارکیاجارہا ہے ، سنجے ذاتی طور پرفلم کی کاسٹنگ دیکھ رہے ہیں اورفلم کی ہدایتکاری ان کے سابق معاون وبھوپوری کریں گے جو اس سے قبل ایوشمان کھرانہ کی فلم ''ہوائی زادہ'' کی ڈائریکشن کے علاوہ بھنسالی کی فلم ''گزارش'' کے مکالمے بھی لکھ چکے ہیں۔

فلم کی عکسبندی کا آغاز 2021 کی پہلی سہہ ماہی میں کیا جائے گا۔

سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ '' گنگو بائی کاٹھیا واڑی'' ہے جو بھارتی مصنف حسین زیدی کی کتاب '' دی مافیا کوئینز'' پرمبنی ہے۔

اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں کہ گنگوبائی کاٹھیا واڑی اور ہیرا منڈی ایک ہی منصوبہ ہیں، تاہم یہ طوائفوں سے متعلق 2 مختلف اسکرپٹس ہیں۔ ہیرامنڈی لاہور میں ریڈ لائٹ ایریا سے متعلق ہے جبکہ گنگوبائی کاٹھیا واڑی کی کہانی ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا میں قحبہ خانے کی مالکن کے حقیقی کردار کے گرد گھومتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube