Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

نیا سال سچ مُچ ہیپی کردے، بشریٰ انصاری

SAMAA | - Posted: Dec 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2140714" align="alignnone" width="800"] تصویر: بشریٰ انصاری/انسٹاگرام[/caption]

سال نو کی آمد پرپاکستان شوبزانڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ بشریٰ انصاری نے نئے سال میں اچھی خبروں کی امید ظاہر کرتے ہوئے سب کو خود سے کچھ وعدے کرنے کا پیغام دیا ہے۔

انسٹاگرام پرشیئرکی جانے والی ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے کہا" نیا سال انشاء اللہ ن ہمارے لیے اچھی خبریں لیکر آئے گا۔ اور ہماری زندگی میں اچھے دن آئیں گے، ہم کرونا کے باعث ہونے والی پریشانیوں سے نکل جائیں گے"۔

پوسٹ کے کیپشن میں بشریٰ نے لکھا ''اللّہ نیا سال سچ مُچ ہیپی کردے، آمین''۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ نئے سال کیلئے ہمیں اپنےآپ سے بھی کچھ وعدے کرنے ہوں گے کہ ہم اگلے کیا کریں گے اور کیا نہیں کریں گے، کیا کرنا چاہیے اورکیا نہیں کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے فالوورز کو پیغام دیا کہ '' ہم سب کو بہت سی باتوں کو ایک طرف رکھ کر اپنی صحت اورزندگی کے بارے میں فیصلے کرنے ہوں گے کہ کیسے ایک صحتمندانہ طرززندگی اپنایا جائے۔ خوراک، اٹھنے بیٹھنے اور سونے جاگنے میں کیسے تبدیلی لائی جائے کہ جس کے بعد ہماری قوت مدافعت میں اضافہ ہو اور ہم تمام مشکلات سے لڑسکیں'' ۔

انہوں نے عالمی وباکرونا وائرس کو لوگوں کی جسمانی وذہںی صحت تباہ کرنے کا ذمہ دارقرار دیتے ہوئے کہا کہ کرونا نے ہمیں اتنا خوفزدہ کیا ہوا کہ ہم نفسیاتی طور پر خوفزدہ اور سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے''۔

بشریٰ انصاری نے 50کی دہائی میں بطورچائلڈ سٹارکیریئر کا آغاز کیااس کے بعد انہوں نے مشہورکامیڈی ڈرامہ '' ففٹی ففٹی'' میں ادکاری کے جوہر دکھائےجبکہ گلوکاری میں بھی وہ کسی سے کم نہیں۔

ان کے مشہورڈراموں میں زیبائش، سیٹرڈے نائٹ لائیو، آنگن ٹیڑھا، نیلی دھوپ، کچھ دل نے کہا، امرائو جان ادا، مہرالنساء اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے فلم جوانی پھر نہیں آنی اور ہومن جہاں میں بھی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube