Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

مرحوم والد کیلئے سارہ خان کی جذباتی پوسٹ

SAMAA | - Posted: Dec 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago

چند روزقبل والد کے انتقال کا صدمہ سہنے والی اداکارہ سارہ خان نے مرحوم والد کیلئے جذباتی پیغام شیئرکرتے ہوئے دُعا کی درخواست کی ہے۔

سارہ خان کے والد جمعہ 25 دسمبرکی شب انتقال کرگئے تھے جس کی اطلاع مداحوں کو اداکارہ کی شادی کی تقریب کی فوٹوگرافی کرنے والے عبدالصمد ضیاء نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پردیتے ہوئے لکھا تھا ” دل توڑ دینے والی خبر، سارہ خان کے والد انتقال کرگئے۔ اللّہ تعالیٰ سارہ اور اُنکے اہلخانہ کو مشکل گھڑی میں صبر عطا کرے، آمین”۔

اب سارہ نے والد کی یاد میں انسٹاگرام پر ایک پینٹنگ شیئر کی ہے جس میں لوگ اپنے پیاروں سے گلے مل رہے ہیں ، خصوصا بچے اپنے والدین کے گلے لگ کر نہایت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ پس منظرمیں قبریں بھی نمایاں ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں کا آغاز قرآںی آیت سے کیا” ترجمہ اے میرے رب! میرے والدین پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے(رحمت و شفقت سے) پالا تھا” ۔

پینٹنگ کے حوالے سے سارہ نے لکھا “یہ پینٹنگ جنت کے اولین لمحات کہلاتی ہے، میں اس دن کی شدت سے منتظرہوں جب ہم (والدین) دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے، پلیز میرے ماما اور بابا کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں”۔

سارہ خان اور گلوکار فلک شبیرکے اچانک شادی کرنے سے دونوں کے مداحوں کو خاصی حیرت ہوئی تھی، 14 جولائی کو منگنی کے اعلان کے بعد اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفر کاآغاز کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube