Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

بھارتی ڈرامے’تارک مہتا کااُلٹا چشمہ‘کے مصنف نےاپنی جان دیدی

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2020 | Last Updated: 1 year ago

بھارتی ڈرامے ’تاراک مہتا کا الٹا چشمہ‘کے مصنف نے خودکشی کرلی، ان کی لاش ممبئی میں واقع اُن کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرامے تاراک مہتا کا الٹا چشمہ کے منصف ابھیشک ماکوانا کی لاش ممبئی کے علاقے کاندیوالی میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے۔

پولیس کو ان کے گھر سے گجراتی زبان میں لکھا سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے جس میں انہوں نے اپنے مالی حالات کا تذکرہ کیا اور اس انتہائی اقدام کی وجوہات درج کی ہیں۔

پولیس اہلکار نے ممبئی مرر کو بتایا کہ ابھیشک ماکوانا نے اپنے نوٹ میں اپنی ذاتی زندگی کی مشکلات کے ساتھ ساتھ مالی پریشانیوں کے بارے میں بھی بات کی، انہوں نے اپنے گھر والوں سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ میں نے حالات سے لڑنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اب مزید ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ پریشانیاں صرف بڑھ رہی ہیں۔

بھارتی مصنف کے اقدام خودکشی کے بعد ان کے بھائی جینس ماکوانا نے سوشل میڈیا پرابھیشک ماکوانا کو انتہائی جذباتی انداز میں یاد کیا، تم نے مجھے دھوکا دیا، مجھے گڑھے میں دھکیل دیا، میں پوچھتا ہوں کہ تم نے یہ قدم کیوں اٹھایا؟ تم مجھے تنہا کیوں چھوڑ گئے؟ آخر کیوں؟۔

اپنے بھائی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اب مجھے کون گلے لگائے گا؟ کون ہے، جسے اب میں بھائی کہہ کر پکاروں گا؟۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube