پاکستان شوبزانڈسٹری اور کرکٹ کے میدان سے کچھ معروف سیلیبرٹیز کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں انہوں نے ہاتھ کی ایک انگلی پر نیل پالش لگا رکھی ہے۔
یہ تمام افراد دراصل " پالشڈ مین " مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد بچوں پر تشدد کیخلاف آواز اٹھانا ہے۔
اداکارہمایوں سعید نے انسٹا گرام پرویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا" رواں سال ہم ان ایک ارب بچوں کیلئے اپنا ایک ناخن پینٹ کر رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ سال تشدد کا سامنا کیا"۔
پروڈیوسرواداکارعدنان صدیقی نے بھی نیل پالش لگائے ہوئے اپنی تصویرشیئرکی اور کیپشن میں لکھا" ناخن کو پینٹ کریں اور بچوں پرہونے والے تشدد کیخلاف آواز اٹھائیں" میرے ساتھ شامل ہوں اور پالشڈ مین بن جائیں۔
انہوں نے پیغام دیا کہ مردحضرات اپنا ایک یا تمام ناخنوں پر کلر لگائیں اور پاکستان کو اپنا نرم رخ دکھائیں۔
کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرااکرم نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانی چہروں کا کولاج شیئر کرتے وئے اس مہم پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے چند نامور مردحضرات اپنی شخصیت کا نرم پہلو دکھاتے ہوئے ان لاکھوں بچوں کی نمائندگی کررہے ہیں جو ہرروز بالغان کے ہاتھوں ظلم سہتے ہیں۔ ہمارے ہیرو کہہ رہے ہیں کہ "ہم اپنے ملک میں بچوں کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے"۔
شنیہرا کے مطابق " پولشڈ مین کمپین سالوں سے جاری ہے،تشدد کا شکار بچوں کی مدد کیلئے پاکستانی سیلیبرٹیزاور اسپورٹس کے ستارے اس بین الاقوامی مہم میں شامل ہوئے ہیں"۔
#PolishedMan campaign has been around for years & now in 2020, due to the highest level of child violence to come out of Pakistan, celebrities & sporting stars join this international campaign to show their support for children suffering in silence from child abuse in Pakistan🇵🇰 pic.twitter.com/bSS7Dlgvuu
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 18, 2020
شینیرا نے کہا ، # پولش مان مہم تقریبا years سالوں سے جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مشہور شخصیات اور کھیلوں کے ستارے پاکستان میں خاموشی سے دوچار بچوں کی مدد کے لئے اس بین الاقوامی مہم میں شامل ہوئے۔
شینیرا نے بچوں کے ساتھ بدسلوکی پر بات چیت کرنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے دیگر مردحضرات کو اس مقصد میں شامل ہوکر حمایت کرنے کی تاکید کی۔
مہم کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا "بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں بات کرنا کچھ نہ کہنے سے بہترہے۔ ہمیں اس موضوع پر ضروری گفتگو کے ساتھ پاکستان میں لوگوں کے گھروں میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اور اگر کوئی ناخن رنگ کربیداری کی لہرلاسکتا ہے تو آج ہی ایسا کریں"۔
پالشڈ مین کمپین میں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے علاوہ شہزاد رائے ، میکال ذوالفقار، معمر رانا، فخر عالم اور بلال اشرف سمیت دیگرمعروف شخصیات شامل ہیں۔