شوبزسے کنارہ کشی کرنے والی رابی پیرزادہ نے پینٹنگ بنا کر تُرک صدر رجب طیب اردوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپررابی نےتصاویر شیئرکیں اور ترک صدر کوسراہتے ہوئے لکھا " رجب طیب اردوان عالم اسلام کے بااثر رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہمیشہ امت مسلمہ کو متحد کرنے کی کوشش کی اور مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائی "۔
ٹویٹ میں رابی نے یہ پینٹنگ ترک صدر کو تحفے میں دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ایک اور ٹویٹ میں اپنی پینٹنگز کسی اور سے بنوانے کا الزام عائد کرنے والوں کو جواب دیتےہوئے لکھا " جو لوگ میرے آرٹ پر بات کرتے ہیں، وہ آج لائیو میرے یو ٹیوب پر آئیں اور میرے پسندیدہ بندے کی تصویر بنتے دیکھیں"۔
جو لوگ میرے آرٹ پر بات کرتے ہیں، وہ آج لائیو میرے یو ٹیوب پر آئیں اور میرے پسندیدہ بندے کی تصویر بنتے دیکھیں۔ مگر صرف آج، روز میرا دل نہیں کرتا کیمرہ رکھنا۔ یہ صرف میرے فولوورز کیلیے ہے، ہیٹرز کو جو سوچنا ہے سوچیں۔
Guess who am i making todayAt 7 30https://t.co/6iPPt4wpiw pic.twitter.com/dN10wOqSZR— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) October 8, 2020
پاکستان کی ہرلڑکی رابی اور حلیمہ سے زیادہ خوبصورت ہے
شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتی ہیں،وہ دینی تعلیمات حاصل کرنے کے علاوہ پینٹنگزبھی بناتی ہیں جنہیں فروخت کرکے رقم بچوں کی تعلیم یا فلاحی کاموں پر صرف کی جاتی ہے۔
طارق انکل کہتے تھے تم شوبزمیں نہیں چل سکتیں
رابی پیرزادہ نے تقریبا ایک سال قبل انتہائی ذاتی نوعیت کی ویڈیوزاورتصاویرلیک ہونے کے بعد شوبز کی دنیا کوخیرباد کہتے ہوئے نئی شروعات کا اعلان کیا تھا۔ لیک ویڈیوز اورتصاویرکے حوالے سے ندامت کا اظہارکرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ " اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے"۔