Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

معروف جاپانی اداکارہ یوکوٹیکوچی اپنے گھرمیں مردہ پائی گئیں

SAMAA | - Posted: Sep 29, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 29, 2020 | Last Updated: 2 years ago

تصویر:سی جی ٹی این نیوز

ہاررفلم “رنگو” مسے شہرت حاصل کرنے والی ایوارڈ یافتہ جاپانی اداکارہ یوکو ٹیکوچی ٹوکیو میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

یوکو ٹیکوچی کی عمر 40 سال تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق امکان ہے کہ ٹیکوچی نے خود کشی کی ہے۔

اداکارہ 2 بچوں کی ماں ہیں، لاش اداکارہ کے شوہرٹائکی نقابایشی کوان کے گھر پر ملیں تاہم موت کی تصدیق اپستال میں ہوئی۔

یوکو ٹیکوچی کو سال 1998 میں ریلیز ہونے والی جاپانی ہارر فلم ” رنگو” سے جانا جاتا تھا جسےبعد ازاں ہالی ووڈ نے بھی سال 2002 میں ” دی رنگ ” کے نام سے بنایا۔

اداکارہ نے 2018 میں ایچ بی او کی سیریز “مس شرلاک ” میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے 2004 سے 2007 تک مسلسل بہترین اداکارہ کیلئے جاپان کا اکیڈمی ایوارڈز وصول کیا۔

تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یوکوٹیکوچی نے واقعی خودکشی کی ہے یا ان کی موت کی وجہ کچھ اور ہے۔

اگرچہ ٹیکوچی کے معاملے میں ابھی تک خودکشی کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن جاپان میں خودکشی کی شرح دنیا بھرمیں سب سے زیادہ مانی جاتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2015 میں انسدادی اقدامات کے بعد سے ان اعداد و شمار میں کمی آئی ہے۔

حال ہی میں متعدد جاپانی ستارے خودکشی کرچکے ہیں جن میں 2 اداکارسی اشینا، اداکار ہروما میورا اورریسلرہانا کمورا شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube