بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ کی فلم میٹرکس 4 میں اداکاری کرینگی ۔
پریانکا چوپڑا میٹرکس سیریز کی چوتھا ورژن میٹرکس 4 میں اداکار کیانو ریوز کے ساتھ نظر آنے والی ہے۔
فلم کی شوٹنگ برلن میں شروع ہوگئی ہے، فلم میں کیانو ریوز ایک مرتبہ پھر اپنے مشہور کردار ’نیو‘ میں دکھائی دیں گے ۔
اس سے قبل فلم کی پروڈکشن سان فرانسسکو میں چل رہی تھی جو لاک ڈاؤن سے پہلے ہی مکمل کرلی گئی تھی، فلم اپریل 2022 میں ریلیز ہوگی۔
بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں ایکشن سین کرنے کے لئے فنکاروں کو کئی ہفتوں کی ٹریننگ دی گئی ہے۔
یاد رہے پریانکا چوپڑا آخری مرتبہ بالی وڈ فلم ’دی اسکائی ازپنک‘ میں نظر آئی تھیں