بالی ووڈ بیوٹی مادھوری ڈکشٹ سال 1990 میں ریلیز ہونے والی اپنی ہٹ فلم " دل " کے 30 سال مکمل ہونے پر کچھ خوبصورت یادیں تازہ کی ہیں۔
اس فلم کے ہدایتکاراندراکمارتھے ۔ فلم میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے راجہ (عامر خان ) اور مدھو ( مادھوری ڈکشٹ) کی کہانی بیان کی گی تھی جو والدین کی مرضی کے خلاف ایک دوسرے سے شدی کرلیتے ہیں اور دونوں کے والد اس شادی کوتوڑنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔
انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ عامرخان کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا تھا۔ انہوں نے لکھا " مجھے یاد ہے کہ اندرا کمار ہمیں روزانہ گپ شپ اور سیٹ پرمختلف طریقوں سے تفریح فراہم کرتے"۔
مادھوری نے سخت محنت اورپیار کیلئے فلم کی تمام کاسٹ اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ فلم بہت اچھی چلی تھی اور اس پر انہیں بہترین اداکاری کیلئے "فلم فیئرایوارڈ" سے بھی نوازا گیا تھا۔