Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کروناسےصحتیاب یاسرنوازکا بلڈپلازماعطیہ کرنےکے بعد پیغام

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2020 | Last Updated: 2 years ago
[caption id="attachment_1960321" align="alignnone" width="747"] تصویر: انسٹاگرام[/caption]

حال ہی میں کرونا سے صحتیاب ہونے والے اداکار اور پروڈیوسریاسرنواز نے اپنا بلڈ پلازما عطیہ کیا ہے۔

انسٹاگرام پریاسر نے اسپتال میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ صحتیاب ہونے والے دیگرافراد بھی ایسا ہی کریں۔

یاسر نواز نے بتایا کہ" یہ ویڈیو بنانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ جو لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں وہ دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے پلازما عطیہ کریں ، یہ ثواب بھی ہے اور نیکی"۔

View this post on Instagram

Please donate plasma and help save lives

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) on Jun 20, 2020 at 4:10am PDT

انہوں نے کہا "آپ کو اللہ نے اس آزمائش میں ڈالا تھا اور اسی اللہ نے آزمائش سے نکالا اس لیےآپ کا فرض بنتا ہے کہ پلازما عطیہ کرکے انسانیت کا حق ادا کریں "۔

کرونا وائرس میں مبتلا افراد اگر صحتیابی کے بعد اپنا پلازما عطیہ کرتے ہیں تو اس سے دیگر مریضوں کی صحتیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔

یاسر کے علاوہ ان کی اہلیہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اور بیٹی صلہ بھی کرونا سے متاثرہوئے تھے اورتینوں آئسولیشن میں تھے جبکہ ان کے بیٹے اس عالمی وبا سے محفوظ رہے تھے۔

تینوں میں گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد جوڑے نے بیٹ کے ہمراہ خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

ندایاسر بھی صحتیابی کے بعد 15 جون سے دوبارہ مارننگ شو کاآغاز کرچکی ہیں۔

View this post on Instagram

18th wedding anniversay today.

A post shared by Nida Yasir (@itsnidayasir.official) on Jun 2, 2020 at 5:53am PDT

اس سے قبل ندا اوریاسر نواز نے شادی کی 18 ویں سالگرہ قرنطینہ میں مناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی۔

ویڈیو میں یاسر کا کہناہے کہ "آج 13 دن سے ہم آئسولیشن میں ہیں اورشادی 18ویں سالگرہ یادگارہے کیونکہ ہم 13 دن سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور یہ دن ہم نے بغیر لڑائی جھگڑا کیے گزارے" ۔جواب میں ندا نے ہنستے ہوئے لقمہ دیا کہ "ویسے بھی یاسر کی جب طبیعت خراب ہوتی ہے تو وہ بیت اچھے ہوجاتے ہیں، اس لیے یہ 13 دن بہت سکون سے گزرے "۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube