بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی شادی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو اپنی شادی کی کہانی سنادی ۔
انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا کہ آج میری اور جیا بچن کی شادی کو 47 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میری فلم ’زنجیر‘ میں کامیابی کے بعد ہم دوستوں نے لندن جانے کا فیصلہ کیا تھا، جب میرے والد کو یہ معلوم ہوا کہ میں لندن جارہا ہوں تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارے ساتھ کون جارہا ہے؟
T 3550 – 47 years .. today .. June 3, 1973 .. !!
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) June 2, 2020
Had decided if ‘Zanjeer’ succeeded we, with few friends would go to London, first time, to celebrate ..
Father asked who you going with ?
When I told him who he said, you will marry her then go .. else you don’t go ..
I obeyed ! pic.twitter.com/2l15GRMH6s
اُنہوں نےبتایا کہ میں نے اپنے والد کو جیا کے بارے میں بتایا تو میرے والد نے مجھ سے کہا کہ لندن جانے سے پہلے جیا سے شادی کرو، میرے والد نے کہا کہ اگر تم لندن جانے سے پہلے جیا سے شادی نہیں کروگے تو میں تمہیں لندن نہیں جانے دوں گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ والد کے کہنے پر میں جیا سے شادی کرنے کے لیے راضی ہوگیا۔
یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 3 جون 1973 میں ہوئی تھی اور شادی کے بعد بھی اِس جوڑی نے بہت سی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔