Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

معروف لیجنڈ گلوکار کینی روجر انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Mar 21, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 21, 2020 | Last Updated: 2 years ago
فائل فوٹو

امریکا کے معروف کنٹری سنگر کینی روجر 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں رہائش پذیر معروف لیجنڈ گلوکار کینی روجر 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کینی روجر کے خاندان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ طبی موت مرے۔ ان کا انتقال رات گئے 10 بج کر 25 منٹ پر ہوا۔ انتقال کے وقت ان کے اہل خانہ ان کے ہمراہ تھے۔ وہ کچھ عرصے سے علاج بھی کروا رہے تھے۔

کینی روجر کا انتقال ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اپنے موسیقی کے کیئریر میں کینی روجر نے “لیڈی”، ” گیمبلر” ، آئی لینڈ ان دی اسٹریم، لوسیلی جیسے شہرہ آفاق گانے دیئے۔

کینی نے اپنے کیئریر کے ابتدا میں ایک میوزک بینڈ بھی ترتیب دیا، تاہم وہ زیادہ عرصے اس سے وابستہ نہ رہے اور سولو کیریر جاری رکھا۔

وہ 21 اگست سال 1938 میں ٹیکساس میں پیدا ہوئے۔ کینتھ رے راجرز ان کا پورا نام تھا، تاہم وہ کینی روجرز کے نام سے مشہور ہوئے۔ وہ ایک بہترین نغمہ نگار، اداکار، پروڈیوسر اور لازوال گلوکار تھے۔ جب کہ ان کے بے مثال موسیقی اور گانوں پر انہیں کنٹری میوزک ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا۔

کینی کے دنیا بھر میں 100 ملین سے زیادہ ریکارڈز فروخت ہوئے، جو اب تک ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ سال 2015 میں 25 ستمبر کو، راجرز نے این بی سی کے ٹوڈے شو میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ اور جڑواں لڑکوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لئے حتمی ٹور کے بعد شو بزنس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

سال 1986 میں ہونے والے سروے میں انہیں امریکا کا سب سے پسندیدہ گلوکار قرار دیا گیا تھا۔ انہیں “اے ایم اے”، “گرامیز”، “اے سی ایم” اور “سی ایم اے” کے ساتھ ساتھ دیگر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube