فرانس میں دلہن کیلئے مہنگا ترین عروسی جوڑا تیار کیا گیا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق دلہن کے اس عروسی جوڑے کی قیمت 2 ارب 31 کروڑ روپے ہے۔
آنکھیں خیرہ کردینے والے اس عروسی لباس کی نمائش فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کی گئی جسے دنیا کا تیسرا مہنگا ترین عروسی لباس قرار دیا گیا ہے۔ لباس کو پیرس فیشن ویک کے موقع پر پیش کیا گیا۔
اس مہنگے ترین عروسی لباس کی قیمت 2 ارب 31 کروڑ روپے مالیت ہے اور اس برائیڈل گاؤن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیکڑوں ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے ہوئے ہیں۔
اس عروسی گاؤن کو مصری ڈیزائنر ہانی البہیری نے پیرس میں اورینٹل فیشن شو کے دوران پیش کیا۔
سرمئی جالی دار ریشمی آرگنزا سے بنائے گئے اس لباس کی تیاری پر 800 گھنٹے صَرف ہوئے، جب کہ اس گاؤن کا آرڈر ایک امیر مصری فیملی نے دیا تھا۔
واضح رہے کہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین لباس “نائٹ انگیل آف کوالا لمپور” ملائیشیا کے ڈیزائنر نے 2009 میں تیار کیا تھا جس کی قیمت 4 ارب 63 کروڑ روپے تھی۔ اس مہنگے ترین لباس میں 751 ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے تھے جن کا مجموعی وزن 1100 قیراط تھا۔
The Nightingale of Kuala Lumpur" – the most expensive dress $ 30 million pic.twitter.com/k341xstuEj
— Christina (@BuffyChristina) December 18, 2014
دوسری جانب دنیا کا دوسرا مہنگا ترین لباس عبایا ڈریس برطانوی ڈیزائنر نے 2013 میں بنایا تھا جس کی قیمت 2 ارب 73 کروڑ روپے تھی۔