Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

میرے پاس تم ہومیں صبورعلی کی انٹری اوراختتام

SAMAA | - Posted: Jan 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago

خلیل الرحمان قمر کا تحریر کردہ ڈرامہ “میرے پاس تم ہو” مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر رہا ہے، ٹی وی ناطرین کے علاوہ شوبز شخصیات بھی پوری طرح سے اس کے سحرمیں مبتلا ہیں جن میں سے ایک صبورعلی بھی ہیں۔

صبور نے حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین کوچونکا دیا، اداکارہ نے انسٹا گرام پر ڈرامے کی نیو انٹری ماہم (شہوار کی اہلیہ ) یعنی سویرا ندیم کے ساتھ ایک بےتکلفانہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ ایسا لکھا کہ صارفین کا تجسس انتہا کو پہنچ گیا۔

صبور نے ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو ” کے اختتام کا احوال بتاتے ہوئے کہا 10 سال بعد ۔۔ ماہم اور شہوار کی ایک بیٹی ہے جو لندن میں پڑھ رہی ہے اور رومی اس کے پیار میں مبتلا ہوجائے گا”۔

گو کہ یہ تصویر کسی ڈرامے کے سیٹ پر لی گئی ہے جس میں سویراندیم کسی ارب پتی خاتون کے بجائے ایک عام سی گھریلو عورت کے روپ میں ہے لیکن اس کے باوجود بیشتر سوشل میڈیا صارفین یہ اندازہ نہ لگا سکے کہ صبور علی مذاق کر رہی ہیں، اور ردعمل میں اس پوسٹ پر سوالات کا تانتا بندھ گیا۔

اگلی تصویر میں سویرا ندیم کی ہنسی سے لگتا ہے کہ صبور کے متوقع مذاق کا انہیں علم تھا۔

خلیل الرحمان کا تحریر کردہ یہ ڈرامہ مقبولیت کی انتہاؤں کو چھو رہا ہے۔ ہفتے کی شب ڈرامے کی نئی قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوجاتی ہے اور صارفین اگلی قسط نشر ہونے تک دلچسپ میمزبناتے اور تبصرے کرتے ہیں۔

میرے پاس تم ہو کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید(دانش) ، عدنان صدیقی (شہوار) ، مہوش (عائزہ خان ) شامل ہیں جبکہ مہوش اور دانش کے بیٹے کی اسکول ٹیچر کا کردار ادا کرنے والی حرا مانی اور شہوار کی اہلیہ ماہم کا کردار بھی خاصا پسند کیاجا رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube