بھارتی پولیس نے ایک ٹیلی ویژن شو میں عیسائی مذہب کے خلاف مبینہ طور پر تبصرے پر اداکارہ روینہ ٹنڈن ، ہدایتکار فرح خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔
این ڈی ٹی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہمیں ایک ٹیلی ویژن شو کے دوران اداکارہ روینہ ٹنڈن ، مزاح نگار بھارتی سنگھ ، اور ہدایت کار پروڈیوسر فرح خان کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے۔
کرسچین فرنٹ اجنالا بلاک کے صدر سونو جعفر نے شکایت کی کہ ٹی وی شو کرسمس کے ان تینوں نے عیسائی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے جس پر ان تینوں کے خلاف اجنالا پولیس نے ایف آئی آر درج کیا ہے۔
بعدازاں بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ٹوئٹر پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پروگرام کا لنک دیا اور کہا کہ برائے مہربانی اس لنک کو دیکھیں۔ میں نے ایک لفظ بھی ایسا نہیں کہا جس سے کسی بھی مذہب کی توہین ہوسکتی ہے۔ ہم تینوں نے کبھی بھی کسی کو ناراض کرنے کا ارادہ نہیں کیا، لیکن اگر ہمارے الفاظ سے کسی کو تکلیف ہوئی تو میں ان لوگوں سے معذرت خواہ ہوں ۔
Please do watch this link. I haven't said a word that can be interpreted as an insult to any religion. The three of us (Farah Khan, Bharti Singh and I) never intended to offend anyone, but in case we did, my most sincere apologies to those who were hurt. https://t.co/tT2IONqdKI
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) December 26, 2019
تاہم بھارتی اداکارہ کی جانب سے دیئے جانے والا پروگرام کا لنک غیر فعال ہوگیا اور یوٹیوب سے پروگرام کو ہٹا دیا گیا۔
I’m extremely saddened that some sentiments have been inadvertently hurt by a recent episode of my show. I respect all religions, n it would never be my intention 2disrespect any.On behalf of the entire team, Raveena Tandon, Bharti Singh and Myself.. we do sincerely apologise.
— Farah Khan (@TheFarahKhan) December 27, 2019
ہدایتکار فرح خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوا ہے کہ میرے حالیہ شو سے نادانستہ طور پر کچھ لوگوں جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایسا کبھی نہیں کرنا چاہوں گی میں تمام مذاہب کا احترام کرتی ہوں۔ میں پوری ٹیم روینہ ٹنڈن ، بھارتی سنگھ کی جانب سے اور خود خلوص دل سے معذرت خواہ ہیں۔
اس واقع پر پاکستان میں بھی کرسچن برادری نے بھارتی ادا کاروں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ، کوٹری سکندر آباد کے رہائشی پادری ندیم یوھانہ کی قیادت میں سکندر آباد کالونی سے کوٹری پریس کلب تک پیدل ریلی نکالی گئی ریلی میں خواتین بھی شریک تھی۔
ریلی کے شرکاء بھارتی ادا کارہ روینہ ڈنڈن ۔ فرح خان ۔ اور بھارتی سنگھ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ۔
ریلی کے اختتام پر شرکاء نے بتایا کہ بھارتی ٹی وی شو میں روینی ٹنڈن ۔فرح خان ۔ اور بھارتی سنگھ نے لفظ یالیلویا کا مزاق بنایا اور بہودہ معنی میں تبدیل کیا لفظ یالیلویا کو گالی کا نام دیا جبکہ اس کے لفظ یالیلویا کا مطلب ہے خدا کی تعریف ہو اپنے شو میں تینوں افراد لفظ یالیلویا کا مزاق اڑاتی رہیں ہم ان کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔
اس موقع پر وی ایف کے چرچ کے پادریوں کی جانب سے بھی مزمت کی گئی احتجاجی مظاہرین نے بھارتی اداکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔