Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

میں زندہ ہوں اور ابھی بھی ہنسا سکتا ہوں

SAMAA | - Posted: Dec 14, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 14, 2018 | Last Updated: 3 years ago

اسٹیج اور ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار مرزا شاہی نے اپنے انتقال سے متعلق اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے مداحوں کوایک بار پھر ویڈیو پیغام دیا ہے کہ وہ زندہ ہیں ۔

جاندار مزاحیہ اداکاری سے ایک عرصے تک عوام کا دل جیتنے والے مرزا شاہی ان دنوں علالت کے باث بسترپرہیں، اور انہیں شکوہ ہے کہ ان کے انتقال کی بےبنیاد خبریں کیوں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اسٹیج آرٹسٹ معروف عالم نے فیس بک پر مرزا شاہی کے ساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مداحوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ میں زندہ ہوں، آُپ لوگ کیسے ہیں؟ مجھے جانا تو ہے لیکن پہلے سے ہی اوپر کیوں پہنچا رہے ہیں؟۔

مرزا شاہی کی عیادت کو جانے والے معروف عالم بھی ویڈیو میں فنکار برادری کی بےحسی کا رونا رہے ہیں کہ ان کے اوریاسرنواز کے علاوہ کوئی اس سینیئر آرٹسٹ کی عیادت کیلئے نہیں آتا۔

واقعی ،ساری زندگی اپنے فن سے لوگوں کو محظوظ کرنے والی فنکار برادری پرمثل صادق آتی ہے کہ ’’آنکھ اوجھل ، پہاڑ اوجھل‘‘۔ شاید اسی لیے مرزا شاہی بھی ساتھیوں سے شکوہ کناں ہیں۔

واضح رہے کہ چند دن قبل بھی مرزا شاہی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں زندہ ہوں اور ابھی بھی ہنسا سکتا ہوں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube