Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سونالی بیندرے اورعرفان خان کے بعد شاہد کپوربھی کینسر کا شکار؟

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2018 | Last Updated: 3 years ago

بالی ووڈ ادکارہ سونالی باندرے اور عرفان خان کے بعد ایک اور معروف اسٹارشاہد کپور سے متعلق خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ اداکار کی فیملی نے شاہد کپور کے حوالے سے بھارتی میٖڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا میں اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ شاہد کپورمعدے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں اسٹیج ون کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

افواہیں پھیلانے والوں کے مطابق 37 سالہ اداکار فلم ’کبیرسنگھ ‘‘ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر دہلی روانہ ہو گئے تھے۔ لیکن اب شاہد کی فیملی نے سختی سے اس قسم کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بےبنیاد قراردیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کی فیملی کے ممبر نے کہا کہ لوگ کچھ بھی کیسے لکھ سکتے ہیں؟ اس خبرکا ذریعہ کیا ہے؟ اس قسم کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح سے جائز ٹھہرایا جا سکتا ہے؟۔

شاہد کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ تھی۔ شردھا کپور کے ساتھ بنائی جانے والی یہ فلم زیادہ بزنس نہیں کر پائی، ان کی اگلی آنے والی فلم ’’کبیر سنگھ ‘‘ ہے جو کہ تیلگو بلاک بسٹر فلم ارجن ریڈی کا ہندی ورژن ہوگی۔

حال ہی میں شاہد نے فلم کے سیٹ پر بنائی جانے والی تصویر بھی اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube