Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

مکیش امبانی نے بیٹی کو شادی کےتحفے میں 452کروڑ کا بنگلہ دے دیا

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2018 | Last Updated: 4 years ago

شادی کے بعد بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی ممبئی کے ورلی علاقے میں اپنے ہونے والے شوہر آنند پیر مال کے ساتھ زندگی کا آغاز کریں گی۔

ایشا کا میکہ الٹا ماونٹ روڈ پر واقع امبانی مینشن ملک کی سب سے مشہور حویلی ہے۔ایشا کا یہ مکان کسی محل سے کم نہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ آنند کے والد اجے پرمان نے بنگلہ 452کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایشا 12دسمبرکو آنند کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر اس5منزلہ بیش قیمت بنگلے میں منتقل ہوجائیں گی۔ واضح ہو کہ پیرمال نے 6سال قبل بھارت یونی لیور لمیٹڈ سے یہ بنگلہ خریداتھاجسے انہوں نے تحفے کے طور پر پیش کیا۔

یہ عالیشان بنگلہ50 ہزارمربع فٹ رقبے پر پھیلا ہواہے،اس میں تزئین و آرائش کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ ایشاکے سسر اجے پیر مال کے کاروبار کا حجم تقریباً 10ارب ڈالر ہے جو دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube