واکر نئے نئے چلنے والے بچوں کے لڑکھڑاتے قدموں کے لیے پہلا سہارا اور ان کی پہلی سواری سمجھا جاتا ہے۔ لیکن واکر کی نت نئی اقسام ،رنگ برنگے کھلونوں، موسیقی اورلائٹس کی سجاوٹ نے اسے ضرورت سے زیادہ فیشن کا درجہ دے دیا۔
زندگی کے سفر میں پہلے قدم اٹھانے میں مدد دینے والے واکر میوزک لائٹس اور رنگ برنگے کھلونوں کی سجاوٹ کے ساتھ فیشن بن گئے ہیں۔
معصوم بچوں کی پہلی سواری کا ضرورت سے فیشن تک کا یہ سفرشاید اب نمود و نمائش کی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔