بالی وڈ پر کینسرکے جان لیوا سائے منڈلانے لگے۔ سونالی باندرے بھی ہائی گریڈ کینسر کی زد میں آگئیں۔ کہتی ہیں وہ موذی بیماری سے جنگ لڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔
حالی ہی میں ہائی گریڈ کینسرتشخیص ہوئی ہے۔ خاندان والے اور دوستوں نے حصار میں لے لیا۔ ڈھارس بندھائی۔ ہمت بڑھائی۔
سوشل میڈیا پر دیے اپنے پیغام میں انہوں نے اپنے کہا وہ ان دنوں نیویارک میں زیرعلاج ہیں ۔ اورموذی مرض سے جنگ کیلئے تیار ہیں ۔ گھروالوں اوردوستوں کا ساتھ میری قوت ہے۔
— Sonali Bendre Behl (@iamsonalibendre) July 4, 2018
سونالی باندرے بالی وڈ دنیا کی معروف فنکارہ ہیں۔ انکی اہم فلموں میں ہم ساتھ ساتھ ہیں اور سرفروش قابل ذکر ہیں۔
حال ہی میں اداکار عرفان خان بھی کینسرکی زدمیں آئے ہیں۔ انہیں نیو رو اینڈوکرائن نامی موذی مرض نے آلیا ہے۔ وہ لندن میں زیرعلاج ہیں۔