رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ گزررہا ہے لیکن درزی ہیں کہ ہاتھ ہی نہیں آ رہے۔ٹیلرماسٹرز کو سر کھجانے کی فرصت نہیں توکپڑے سلوانے والوں نے سر پکڑ لیا ہے ۔
درزی کی دکانوں پر رش لگ گیاہے۔دھڑا دھڑکٹائی،کڑھائی اورسلائی جاری ہے۔ کام کےعلاوہ کچھ نہیں سُجھائی دیتا۔اسی لیے مزید گاہکوں کیلئے ہاؤس فُل اور نو لفٹ کابورڈ لگ گیاہے۔
من چاہا سوٹ سلوانے کے شوقین تو کپڑا اٹھائے مارے مارے پھرنے لگے۔عید سیزن میں درزیوں کی پانچوں انگلیاں گھی اورسرکڑاہی میں ہے۔شہری کہتے ہیں کہ آنے میں تھوڑی دیر کیا ہوگئی،ٹیلر ماسٹرز کے تو مزاج ہی ساتویں آسمان پر پہنچ گئے۔
کل تک ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر فارغ رہنے والے درزیوں کو آج سرکھجانے کی فرصت نہیں۔ شہریوں کاکہنا ہےکہ ٹیلر ماسٹرز کی ناں کے باعث ان کی میٹھی عید کہیں کڑوی نہ ہوجائے۔