Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

معروف بھارتی اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2018 | Last Updated: 4 years ago

ممبئی : معروف بھارتی اداکار کی گوا کے ساحل سے لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سدھو پلائی کی والدہ نے لاش کو شناخت کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائلم فلموں کے اداکار سدھو پلائی گوا میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، 27 سالہ اداکار مشہور فلمساز پی کے آر پلائی کے بیٹے ہیں۔

پولیس کے مطابق سدھو کی لاش ان کی والدہ نے شناخت کرلی جس کے بعد اداکار کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سدھو پلائی 12 جنوری کو گوا آئے تھے جبکہ اتوار 14 جنوری کو ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا، پیر 15 جنوری کو ان کی لاش ملی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube