Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

یوٹیوب نے ڈین ٹی ڈی ایم کوکروڑ پتی بنادیا

SAMAA | - Posted: Jan 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago

نیویارک: ڈینیل مڈل ٹن نے یوٹیوب کےبڑےناموں میں جگہ بنالی ہے۔انھوں نے پچھلے برس یوٹیوب سے ایک کروڑ 23 لاکھ ڈالرکمائے۔

فوبز میگزین کی رپورٹ کےمطابق ڈینیل مڈل ٹن ،جو ڈین ٹی ڈی ایم کےنام سے بھی مشہورہیں، انھوں نے یوٹیوب کےذریعے شہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔ ان کے ایک کروڑ 60 لاکھ سےزائد صارفین یوٹیوب پرموجودہیں۔ ان کی ویڈیوز کو10 ارب بار یوٹیوب پردیکھاجاچکاہے۔

ڈینیل مڈل ٹن نےیوٹیوب پراپنی ویڈیوزبناکرخوب شہرت کمائی ہے۔ وہ کبھی مائین کرافٹ اور کبھی پوک مون کے روپ میں نظر آتےہیں۔تاہم وہ پچھلے برس کبھی ٹاپ ٹین چارٹ میں موجود نہیں رہے۔ ٹاپ ٹین کی فہرست میں موجود صرف 4 افراد ہی 2016 کی فہرست میں موجود تھے۔ سال 2016 میں ٹاپ ٹین میں رہنے والی پیووڈائی پائی کا2017 میں چھٹا نمبررہاہے۔

ڈینیل مڈل ٹن کے بعد سب سے زیادہ یوٹیوب سے کمانےوالی شخصیت ایوان فانگ کی ہے جنھوں نے ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube