لاس انجلس : سائنس فکشن فلم اسٹار وارز دا لاسٹ جيڈائے نے پہلے ہي ہفتے ميدان مار ليا فلمي پنڈتوں کي توقع سے زياد بزنس کيا۔
ايکشن اور تھرلر سے بھرپور سائنس فکشن فلم اسٹاروارز دا لاسٹ جيڈائے باکس آفس پر سرفہرست رہی ، نمائش کے پہلے ہي ہفتے 450 ملين ڈالرز کا ريکارڈ بزنس کيا ۔
ڈسٹري بيوٹرز والٹ ڈزني کے مطابق دا لاسٹ جيڈائے نے صرف امريکا اور کينيڈا ميں 220 ملين ڈالرز کمائے۔
اسٹار وارز دا لاسٹ جيڈائے 2015 ميں اسٹاروارز دا فورس اويکنز کے بعد امريکا ميں پہلے ہي ہفتے اتني کمائي کرنے والي دوسري سب سے بڑي فلم بن گئي ہے۔ سماء