Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

یوٹیوب اداکارہ نے خودکشی کیوں کی؟

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2017 | Last Updated: 5 years ago

 steve ryan2

لاس اینجلس: سوشل میڈیا کے فوائد سے نظرنہیں چرائی جاسکتی لیکن اس کے نقصانات بھی ڈھکے چھپے نہیں۔  ڈپریشن میں آکر بہت سے افراد تو اپنی زندگیاں بھی داؤ پر لگانے سے باز نہیں آتے۔ یو ٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والی امریکی اداکارہ کی خودکشی نے بھی ایسے بہت سے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

دنیا کی معروف ترین ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’’یوٹیوب‘پر 2006 میں اپنے نام سے چینل بنانے کے بعد شہرت حاصل کرنے والی امریکی اداکارہ 33 سالہ اسٹیو ریان نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی۔ اسٹیو ریان ٹی وی چینل پرکامیڈی شو بھی کرتی تھیں۔

steve ryan1

کیلی فورنیا میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہیں سے اپنے کیرئیرکاآغازکرنے والی اداکارہ نے گلے میں پھانسی کا پھندہ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ان کے  یو ٹیوب چینل کو 2006 سے اب تک  43 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جاچکاہے جبکہ ان کے 83 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

steve ryan3

 تاحال یہ کنفرم نہیں کہ اس مبینہ خودکشی کے پیچھے کیا وجہ چھپی ہے  البتہ اداکارہ نے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا جب صرف چند روز قبل ان کے دادا نے دم توڑا تھا۔ اسٹیوریان  اپنے دادا کے بہت قریب تھیں ۔ 30 جون کو اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام  پر اپنے دادا کے انتقال کی خبر دی اور یکم جولائی کو خودکشی کرلی۔

steve ryan

 تیس جون کو اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام  پر اپنے دادا کے انتقال کی خبر دی اور یکم جولائی کو خودکشی کرلی۔

اس کے علاوہ 30 جون کو ہی اسٹیو ریان نے ایک اور ٹویٹ میں کسی فراڈ شخص کی جانب سے اپنے 350 ڈالرز ہتھیا لیے جانے کا بتایا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube