لاہور:صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف ٹی وی اداکار فاروق ضمیرطویل علالت کے بعد انتقال کرگئے,ان کی عمر چھہتر سال تھی۔
سینئرٹی وی اداکارفاروق ضمیر کو گزشتہ دنوں سانس کی تکلیف کی شکایت پرکمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی روزسے زیرعلاج تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔
دھیمے لہجے میں مؤثر اداکاری کرنے والے سینیئرآرٹسٹ فاروق ضمیر نے فنّی کیریئرکا آغا انیس سونوّے کی دہائی سے کیا۔ انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ مکمل اور ماہرہ ان کے کیریئر کا سب سے ہٹ ڈرامہ تھا۔ اس کے علاوہ رانی ،گڈریا، سراغِ زندگی اور ترانوے شمالی بھی ناظرین میں مقبول ہوئے۔
فاروق ضمیراپنی سنجیدہ اداکاری اورمکالموں کی منفرد ادائیگی سے پہچانے جاتے تھے ۔ فاروق ضمیرکے انتقال پراداکاروں اورادیبوں سمیت شوبزسے تعلق رکھنے والی دیگر شخصایت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ فاروق ضمیر کی نماز جنازہ بڑے بیٹے کی امریکا سے آمد کے بعد لاہور میں ادا کی جائے گی۔
فاروق ضمیر کے انتقال کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری، ان کا نام جلد ہی ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Veteran tv actor, Farooq Zamir Ghouri, passes away. May he rest in eternal peace. Ameen.
The industry will never forget you, sir!— Hifza Khan (@hifzakhann) February 23, 2017
Farooq Zamir was realistic in acting, there was time when almost each of his characters had to die in PTV serials. #RIP
— usman (@m_usman95) February 23, 2017
Great man, Good Human being , writer and Artist
FarooQ Zamir passes away 😢#RIP pic.twitter.com/EEysAgho8F— Abid Hussain (@abidazad87) February 23, 2017
#RIP Farooq Zamir #LEGENDARY #Actor of #Pakistan Drama Industry has passed away #PakistaniDrama
— Arsalan Ali (@NaaMaloomAfrad) February 23, 2017
A legend passes away. Veteran actor Farooq Zameer RIP.
— Babar Awan (@BabarAwanPK) February 23, 2017
Farooq Zameer passes away. Great actor, the epitome of desi class and elegance pic.twitter.com/Sz3SMd5DZQ
— Fasi Zaka (@fasi_zaka) February 23, 2017
سماء