Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

شرم نام کی چیز نہیں ہے، جیا بچن نے ایشوریہ کو جھاڑ دیا؟

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2016 | Last Updated: 6 years ago

4a

ممبئی : جیا بچن نے اپنی بہو ایشوریہ رائے کو جھاڑ پلادی، اے دل ہے مشکل میں متنازع سین کرنے پر بولیں کہ شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

بھارتی لیجنڈ امیتابھ بچن کی بیوی اور ابھیشیک بچن کی ماں، سابق اداکارہ جیا بچن نے اپنی بہو کی آنے والی فلم اے دل ہے مشکل میں کچھ متنازع حصوں پر ایشوریہ رائے بچن کو جھاڑ پلادی۔

3

ان کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب ہماری فلوں میں فن کا مظاہرہ کیا جاتا تھا لیکن اب صرف نمبرز اور بزنس پر توجہ دی جاتی ہے، ہر چیز ہمارے منہ پر مار دی جاتی ہے، آج لوگ اس لطافت کو بھول چکے ہیں، بولڈ سین فلمانے کو سمجھداری سمجھا جاتا ہے، شرم نام کی تو چیز ہی نہیں ہے، اب تو لوگوں کو شرم ہی نہیں آتی۔

ماضی کی مقبول فلموں گڈی، ابھیمان، شعلے اور سلسلہ کی اداکارہ نے کہا کہ آج فلم کی 100 کروڑ کی کمائی، پہلے ہفتے کی کمائی کی باتیں کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ ایشوریہ رائے، کرن جوہر کی نئی فلم اے دل ہے مشکل میں رنبیر کپور کے ساتھ جلوہ گر ہورہی ہیں، جس کے کچھ مناظر پر بچن فیملی کو اعتراض ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube