Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

فوادخان کا کیا کروں؟کرن جوہرمشکل میں

SAMAA | - Posted: Oct 10, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 10, 2016 | Last Updated: 6 years ago

karan n fawad

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہران دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ کے حوالے سے واقعی مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث فلم کی دونوں ہیروئنز کےکردار میں تبدیلی تو کرنی پڑی سو پڑی اب فود خان کو بھی تبدیل کرنے کا سوچ لیا گیا۔

ایشوریا رائے بچن نے فلم میں صبا تالیار نامی شاعرہ کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ انوشکا شرما فلم میں علیزے نامی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی جو اپنے پہلے پیار (فوادخان) کو کھونے کے بعد اب رنبیر کپور کو پسند کرتی ہے۔ دونوں کا تعلق پاکستان سے دکھایا گیا ہے۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کرن جوہر رسک لینا نہیں چاہتے اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں لڑکیوں کا تعلق پاکستان کے بجائے لکھنؤ سے دکھایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرن جوہر کی فلم ’’دیوالی‘‘کے موقع پرریلیز کی جائے گی مگر کرن جوہر اس کنفیوژن کا شکار ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کا اثران کی فلم پر پڑسکتا ہے جبکہ انتہا پسندوں نے پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز نہ کرنے دینے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب فواد خان کو تبدیل کرنا تو کرن جوہر کیلئے ممکن نہیں ، انہوں نے اس کا حل یہ نکالا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ تھوڑا تبدیل کر لیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب صبا(ایشوریا) اور علیزے (انوشکا) پاکستان کے بجائے کہیں اور کی دکھائی جائیں گی۔

کرن جوہراور ان کی ٹیم نے یہ بھی سوچا تھا کہ فیس ریپلیسمنٹ ٹٰیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فلم میں فواد خان کی جگہ سیف علی خان کا چہرہ استعمال کرلیا جائے لیکن فلم کی ریلیز میں بہت زیادہ وقت نہیں بچا اس لیے یہ بھی ممکن نہیں۔

کرن جوہر نے فواد خان کی جگہ سیف علی خان کا انتخاب کرنے کا کیوں سوچا ؟ اس کی وجہ یہی سمجھ میں آتی ہے کہ کرن ابتداء میں فواد والا رول سیف علی خان سے ہی کرانا چاہتے تھے ، اور یہ بات انہوں نے چھوٹے نواب سے ڈسکس بھی کی تھی۔  مگر پھرکرن نے یہ آفر فواد خان کو کر ڈالی۔

 سیف علی خان سے فلم میں صبا (ایشوریہ) کا کردار ادا کرنے کیلئے بھی رابطہ کیا گیا تھا مگر پھر یہ کردار شاہ رخ خان کے حصے میں آیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube