نیویارک : فاسٹ فیورس اسٹار ون ڈیزل کے فیس بک فینز کی تعداد 100 ملین (10 کروڑ) سے تجاوز کر گئی، ہالی ووڈ کے مشہور ہیرو کو مارک زکر برگ نے بھی مبارکباد کا پیغام بھجوادیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 10 کروڑ سے زائد لائیکس حاصل کرنے والے ون ڈیزل تیسرے شخص ہیں، ان سے قبل 2014ء میں معروف کولمبین گلوکارہ شکیرا جبکہ یورو کپ چیمپئن ٹیم کے کپتان اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
ہالی ووڈ اسٹار کے فیس بک پیج کو جن ممالک میں سب سے زیادہ لائیک کیا گیا ان میں پہلے نمبر پر امریکا ہے، دیگر ممالک میں برازیل، میکسیکو، بھارت، فلپائن، مصر، ویتنام، آسٹریلیا اور پاکستان شامل ہیں۔
فاسٹ اینڈ فیورس مین ون ڈیزل کو نیا ریکارڈ قائم کرنے پر فیس بک کے مالک مارک زکر برگ نے بھی مبارکباد کا پیغام بھیجا اور ساتھ ہی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی ہے۔ سماء