لاہور: معروف گلوکار شوکت علي ابوظبي ميں انجيوپلاسٹي کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ائیرپورٹ پر بیٹے اور دیگر رشتے داروں نے استقبال کیا۔
گلوکارشوکت علي کي چند روز قبل امريکا جاتے ہوئے طيارے ميں طبيعت خراب ہوگئي تھي جس پرطیارے کوابوظبي ميں ہنگامي لينڈنگ کرنا پڑي تھي۔ شوکت علی ابوظبي کے اسپتال ميں زيرعلاج رہے جہاں ان کي انجيوپلاسٹي کي گئي۔
شوکت علی طبيعت بہتر ہونے پر گزشتہ شب نجي ايئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچے۔ ميڈيا سے گفتگو ميں انھوں نےکہاکہ عوام کي دعاؤں سےانہیں نئی زندگی ملی ہے۔ سماء