نیویارک:موسیقی کی دنیاکے دوبڑے ناموں کی دوستی ختم ہونے سے اختلافات کھل کرسامنے آگئے۔دنوں نے ابتدا میں تو اپنے تنازعات چھپانے کی بھرپورکوشش کی تاہم اب وہ کھل کرمخالفت پر اترآئے ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کلیون نے اپنی سابقہ دوست کو بدمعاش کہہ کر مخاطب کیا۔ انھوں نے کہاکہ اگر ٹیلر اپنے نئے دوست کے ساتھ خوش ہیں تو وہ اس پر دھیان دیں ۔بجائے اس کے کہ وہ سابقہ دوست پر کیچڑ اچھالیں۔
I figure if you’re happy in your new relationship you should focus on that instead of trying to tear your ex bf down for something to do
— Calvin Harris (@CalvinHarris) July 13, 2016
واضح رہے کہ ان دنوں ٹیلر سوئفٹ اور برطانوی اداکارٹام ہیڈلسٹن کی دوستی خوب پروان چڑھ رہی ہے۔
انھوں نے ٹیلرپر مزید لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پتہ ہے کہ ان دنوں آپ کے پاس کوئی کام نہیں۔آپ کو کچھ نیا چاہئے ۔آپ نے جیسا امریکی پاپ گلوکار کیٹی پیری کے ساتھ کیا،میرا ساتھ ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
THIS IS WHAT YOU CAME FOR VIDEO @rihanna https://t.co/ORzM2WIovL
— Calvin Harris (@CalvinHarris) June 17, 2016
واضح رہے کہ کیلون ہیرس اور ٹیلرز سوئفٹ کے درمیان موجودہ اختلاف کی وجہ کیلون کا گانا دس اس واٹ یو کیم فار بنا جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس کے بول ٹیلر نے لکھے تھے۔ سماء