Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

فلم سنسربورڈسندھ کےچئیرمین فخرعالم عہدےسےمستعفی

SAMAA | - Posted: Jun 27, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 27, 2016 | Last Updated: 6 years ago

Fakhr-e-Alam

کراچی: فلم سنسربورڈ سندھ کے چئیرمین فخر عالم نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ انھوں نے اپنا استعفی وزیراعلی سندھ کو ارسال کردیا ہے۔

سماء کے مطابق فخرعالم نے بتایا ہےکہ وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔فخر عالم نےبتایاکہ انھوں نے اپنے فرائض رضاکارانہ طورپرادا کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سے کوئی بقایا جات نہیں مانگیں گے۔ فخرعالم نے مزید کہاکہ انھوں نےبطور چیرمین فلم سنسر بورڈ کسی قسم کا مالی فائدہ نہیں اٹھایا۔فخرعالم نے بتایا کہ انھوں نے موشن پکچرایکٹ کا نیا ڈرافٹ متعارف کرایا۔ نئی فلم پالیسی سے حکومتی آمدنی میں اضافہ اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

فخرعالم نے امید ظاہرکی کہ حکومت سندھ نئی فلم پالیسی بنانےکیلیےاقدامات کرےگی۔انھوں نےواضح کیاکہ موجود ہ موشن پکچر ایکٹ فرسودہ ہوچکا ہے۔سنسرسرٹیفکیٹ متعارف کرانےسےحکومتی آمدنی میں 3گنا اضافہ ہوا۔

فخرعالم نے قوال امجد صابری کے قتل کی شدید مذمت کی تھی اور فنکار برادری کے ساتھ اس واقعے پرشدید غم و غصے کااظہار کیا تھا۔

SHEHLA VS FAKHRE ALAM PKG 25-06

انھوں نے کلفٹن تھانے میں فنکاروں کے ساتھ جاکر سیکورٹی فراہم کرنےکامطالبہ بھی کیا تھا۔ ان کے اس اقدام پر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے ان پر تنقید کی اور انھیں جنرل رانی کے نواسے کے نام سے میڈیا میں تذلیل کیا تھا۔

فخرعالم نے شہلا رضا کے بیان کو غلط انداز قراردیا تھا اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے اس واقعے پر ایکشن لینے کی امیدکااظہار بھی کیا تھا۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube