لاہور : اداکارہ میرا نے پی ٹی آئی کے جلسوں میں جانے والوں کو مشورہ دے ڈالا۔لاہور ایئرپورٹ آمد پر میڈیا سے گفت گو میں اداکارہ میرا نے پی ٹی آئی کے جلسوں میں جانے والوں کو نادر مشورہ دے ڈالا، میرا کا کہنا تھا کہ جلسوں میں جانے سے بہتر ہے اُن کی فلم ہوٹل دیکھ لیں، زیادہ تفریح ملے گی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے یہ بھی بتادیا کہ اب وہ کن فلموں میں کام کریں گی، کہنے لگیں کہ میں اب صرف انٹرنیشنل فلموں میں کام کروں گی۔اس موقع پر اداکارہ میرا اپنے اسپتال کا ذکر کرنا بھی نہ بھولیں اور عوام سے اسپتال کے فنڈز کیلئے تعاون کی بھی اپیل کی۔ سماء