Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

بابرا شریف نے شیر کا بچہ گود لے لیا

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 9, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر :

لاہور : ماضی کی مشہور اداکارہ بابرا شریف کو کچھ نہ ملا تو انہوں نے شیر کا بچہ ہی گود لے لیا، اسے کوئی عام شیر نہ سمجھے، شیر کے بچہ کی خوارک کیلئے  اداکارہ نے دو لاکھ کا چیک بھی کاٹ ڈالا۔گزشتہ ہفتے آئے ننھے مہمان کے سارے خرچے اب  وہ ناز و نم سے اٹھائیں گئیں۔

مزید پڑھیں :   بابرہ شریف کتنے سال کی ہوگئیں ؟؟پتا لگا لیا

ماضی کی مشہور اور صف اول کی اداکارہ بابرا شریف ان دنوں مختلف حوالوں سے خبروں کی زینت بن رہی ہیں، کبھی ہار چوری کا معاملہ تو کبھی کچھ اور ، مگر اب باری آئی شیر کی، جی ہاں اداکارا بابرا شریف نے ایک سال کیلئے شیر کے بچہ سے رشتی جوڑ لیا، انسان کا بچہ نہ سہی چلو، شیر کا بچہ ہی سہی، چڑیا گھر کی شیرنی کاجل نے اپنے بچے کو دودھ پلانا بند کیا تو چڑیا گھر انتظامیہ کو اُس کی خوراک میں مصنوعی دودھ شامل کرنا پڑا، تاہم بابرا شریف کی بروقت مدد نے اب یہ مسئلہ حل کردیا، ماں کے دودھ سے محروم   ننھے شیر کی خوراک کےلیے اداکارہ کسی مسیحا کی طرح نازل ہوئیں۔

مزید پڑھیںبابرا کا تیس لاکھ کا ہار چوری کیسے ہوا ؟؟

اس انسان شیر دوستی کا قصہ شروع ہوا لاہور کے چڑیا گھر سے، جہاں کا دورہ گزشتہ روز اداکارہ نے کیا، چڑیا گھر کے دورے کے دوران اداکارہ کا بچے پر ایسا دل آیا کہ اسے گود لینے کی ٹھان لی، نہ صر ف یہ  بلکہ شیر کے بچے کی شیر جیسی خوارک کیلئے لگے ہاتھوں دو لاکھ کا چیک بھی لکھ ڈالا۔

چڑیا گھر کے  ذرائع کے مطابق بابرا شریف نے شیر کا بچہ گود لیتے وقت دو لاکھ روپے کا چیک چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے  کیا، تاکہ وہ اس کی اچھی سے دیکھ بھال کر سکیں،بابرا شریف نے اس ،وقع پر شیر کے بچے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ، جب کہ اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد ان کے پاس جمع ہو گئی  ، شیر کی عمر ابھی صرف  پندرہ دن ہے اور ادکارہ پرامید ہیں کہ وہ جلد جوان ہوکر تنومند شیر بنے گا ۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube