اسٹاف رپورٹ
بیونس آئرس : ارجنٹائن میں 'ورلڈ ٹینگو فیسٹیول' کا مقابلہ رقص ارجنٹینی جوڑے نے جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں دنیا بھر سے 41 جوڑے مقابلے میں حصہ لے رہے تھے۔
ارجنٹائن کا مشہور ٹینگو ڈانس مقابلہ مقامی جوڑے نے جیت لیا، کلاریسا اراگون اور جوناتھن ساویدرا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محفل لوٹ لی۔
مخصوص لاطینی رقص کے مقابلے میں دنیا بھر سے جوڑے حصہ لے رہے تھے، جن میں سے 41 جوڑے آخری مرحلے تک پہنچے تھے، دوسری اور تیسری پوزیشن بھی مقامی جوڑوں نے ہی اپنے نام کیں۔ سماء