اسٹاف رپورٹ
لاس اینجلس : آسکر ایوارڈ کا میلہ فلم برڈ مین نے لوٹ لیا، جوليانے مور اور ايڈی ريڈ مين نے بہترين اداکارہ اور اداکار کا ایوارڈ جیتا۔
بڑے پردے کے بڑے ايوارڈ کی تقریب لاس اینجلس میں سجی، پردہ اسکرين پر صلاحيتيں دکھانے والے سب ہی فنکار آسکر جيتنے کيلئے پُراميد تھے، سنیما اسکرين کی سب سے اچھی پيشکش برڈ مين قرار دی گئی۔
تھيوری آف ايوری تھنگ ميں اسٹيفن ہاکنز کا کردار نبھا کر ايڈی ريڈمين بہترین اداکاری کا ميدان مار گئے، اسٹل ايلس ميں جولیانے مور کی جاندار اداکاری ساتھی اداکاراؤں پر بازی لے گئيں۔
بہترين اينی ميٹڈ فلم کا ايوارڈ دينے کيلئے ريسلر اور اداکار راک جانسن ساتھی اداکارہ کے ہمراہ اسٹيج پر تھے، لفافہ کھلا اور بگ ہيرو کی قسمت کھل گئی، فلمی ساؤنڈ ٹريکس کی باری آئی تو سيلما کا گانا گلوری فاتح رہا۔ سماء