اسٹاف رپورٹ
لندن : لندن میں اسٹیج شو نے شائقین کو ماضی کی سیر کرادی، مزاحیہ فنکاروں کے گروپ نے اسٹیج ڈرامہ سجایا تو شرکاء خوب لطف اندوز ہوئے۔
لندن میں کامیڈی شو نے سولہ ہزار شائقین کی تفریح کا سامان کیا، پچانوے پاؤنڈ کا ٹکٹ چوالیس سیکنڈز میں ہاتھوں ہاتھ خرید لیے گئے۔ شو میں معروف میزبان کامیڈی گروپ مونٹی پیتھن سمیت کئی فنکاروں نے عمدہ فن کا مظاہرہ کیا۔ روایتی ڈرامے اور گیت شائقین کو کئی دہائیوں پیچھے لے گئے۔ کئی شائقین اس شو میں یادگار کرداروں کے روپ دھار کر پہنچے تھے۔ کئی معروف فنکار بھی حاضرین محفل میں شامل تھے۔ سماء