اسٹاف رپورٹ
نیویارک : گلوبل وارمنگ پر تحقیق نے ماہرین کو مشکل میں ڈال دیا، برفانی علاقے میں خطرناک مخلوق کے جال میں پھنسے سائنسدانوں کی فلم ہاربنگر ڈاؤن کی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔
برف پوش علاقے میں گلوبل وارمنگ کی تحقیق خوف کا شکار ہوگئی، سمندر کی تہہ سے ملنے والا برف کا ٹکڑا ماہرین کو پریشان کردیتا ہے، خوف و دہشت سے بھرپور یہ کہانی ہے ہاربنگر ڈاؤن کی۔
فلم میں خطرناک مخلوق کے شکنجے میں پھنسے سائنسدانوں کو جان بچانا مشکل ہوجاتا ہے، تھرل سے بھرپور سائنس فکشن فلم 27 اگست کو دہشت کے سائے پھیلانے سلور اسکرین پر آئے گی۔ سماء