اسٹاف رپورٹ
لندن : ہالی ووڈ لیجنڈ فنکار آرنلڈ شوارزنیگر اپنی نئی فلم سیبوٹاج کی تشہیر کیلئے لندن پہنچ گئے، فلم برطانیہ میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔
ہالی ووڈ کے 66 سالہ لیجنڈ فنکار آرنلڈ شورازنیگر جرائم کی دنیا سے پھر ایک کہانی لیکر برطانوی سنیما گھروں میں آگئے ہیں، فلم سیبوٹاج کی تشہیر کیلئے وہ گزشتہ شام مداحوں کے درمیان پہنچ گئے۔
آرنلڈ نے گفتگو میں کہا کہ یہ فلم امریکا میں ناکام ہوئی ہے مگر ناکامی سے کیا ہوتا ہے، جدوجہد کا سفر تو جاری رہنا چاہئے، فینز کو خوش کرنے کیلئے آرنلڈ نے گانا بھی سنایا۔
سیبوٹاج منشیات اسمگلرز اور انسداد کیلئے سرگرم سرکاری اہلکاروں کے درمیان ہونیوالی جنگ کا قصہ ہے، روایتی ایکشن سے بھرپور یہ فلم آج برطانیہ میں قسمت آزما رہی ہے۔ سماء