Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

ایکس مین سیریز کی ساتویں فلم ڈیز آف فیوچر پاسٹ کا نیا ٹریلر جاری

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : ایکس مین سیریز کی ساتویں فلم ڈیز آف فیوچر پاسٹ کا آخری سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم آئندہ ماہ دہشت پھیلانے سینما گھروں کا رُخ کرے گی۔

پرانے روپ اور نئے انداز کے ساتھ ہالی ووڈ کا ایکس مین ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے، خوف اور دہشت کی نئی کہانی کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکزی کردار لوگن اس بار ماضی اور مستقبل دونوں زمانوں میں ایک ساتھ بقاء کی جنگ لڑے گا۔

فلم کو کامیابی کی راہوں پر ڈالنے کیلئے تشہیری مہم تیز کردی گئی ہے، ایکس مین، ڈیز آف فیوچر پاسٹ کا آخری ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، ہیو جیک مین کے ساتھ جیمز میک اوائے، مشیل فاسبینڈر اور جنیفر لارنس بھی نئی فلم کا حصہ ہیں۔

فلم ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ 23 مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube